ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشورسمندر میں دو سیاح غرق؛ ایک کی نعش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

مرڈیشورسمندر میں دو سیاح غرق؛ ایک کی نعش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

Tue, 17 Jan 2023 23:45:53    S.O. News Service

بھٹکل 17 جنوری (ایس اونیوز) مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں سیاحت کے دوران سمندر میں نہانے کے لئے اُترے دو سیاح سمندر میں ہی غرق ہوگئے جس میں سے ایک نعش برآمد کی گئی ہے، البتہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تین دوست پڑوسی ضلع شموگہ کے ساگر تعلقہ سے مرڈیشور کی سیر کرنے پہنچے تھے، جن میں سے دو لوگ سمندر میں اُترے اور دونوں غرق ہوگئے۔ تیسرا شخص آرام کررہا تھا، وہ محفوظ رہ گیا۔

غرق ہونے والوں میں پونیت (28) کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے البتہ رگھویندرا نامی 17 سالہ نوجوان کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: